نومبر 3, 2026

جہلم؛ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے 35 ویں پانی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا


سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے سوھاوہ کےعلاقے ڈھوک کشمیریاں کی 2 آبادیوں میں35 ویں پانی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم ،محترمہ فلک ناز، عبدالحسب سب موجود تھے اس موقع پر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، جیسا آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ اس علاقے میں صاف پینے کے پانی کی شدید قلت ھے الحمداللہ آج مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کی جانب سے یہ 35 واں پراجیکٹ مکمل ھوا، اس منصوبے میں مالی تعاون ڈاکٹر محمد احسان اور ان کی فیملی نے کیا،مزید عبدالغفور چوہان نے کہا کہ انسان کی زندگی میں صاف پانی کسی نعمت سے کم نہیں آخر میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اس علاقے کے لوگوں سے کہا کہ بہت جلد اس پورے علاقے کے جو روزانہ میلوں سفر پیدل چل کر سکول جاتیں ھیں ان کو سائیکلیں دیں گے تا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں،مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کے پلیٹ فارم سے پانی کے منصوبوں کے علاوہ. مستحق غریب خواتین کو سلائی مشینیں، غریب طالب علموں کو جو دود دراز سے پیدل چل کر تعلیمی اداروں تک آتے ھیں ان کو سائیکلیں مہیا کرنا.مستحق بچوں کو سکول یونیفارم کتابیں کاپیاں، سکول شوز نیز وہ غریب بچے یا بچیاں جو اعلیٰ تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں ان کی فیس. بمعہ ہاسٹل کا خرچہ بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں جبکہ اس ٹائم سات 8 بچیاں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں اس کے علاوہ سردیوں اور گرمیوں اور عید کے موقعوں پر موسم کے، لحاظ سے کپڑوں کا مہربانی بازار لگانا شامل ھے. ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے مزید کہا کہ میں ان ڈاکٹرز کی شکر گزار ھوں جو اس نیک کام میں مالی تعاون کرتے ھیں،