سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر تحصیل کے گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں کے 15 شاہین سکاؤٹس نے پبی نیشنل فارسٹ پارک کھاریاں میں ہائیکنگ کورس میں حصہ لیا. جس کی قیادت اصف قمر (ہائیک لیڈر،سسٹنٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل اسراۓ عالمگیر، سکاؤٹ یونٹ لیڈر تحصیل سرائے عالمگیر )نے کی اور پروگرام کے انتظامات بانی رضا وحید ہیڈ ٹیچر )گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں گروپ سکاؤٹ لیڈر) نے کیے۔تفصیل کے مطابق اسکاؤٹنگ ’’نوجوانوں کے لیے ایک ایسی رضاکارانہ غیر سیاسی تعلیمی تحریک، جس میں رنگ نسل اور جگہ کا لحاظ رکھے بغیر مختص کردہ قوانین پر عمل کرنا‘‘ شامل ہوں۔اسکاؤٹنگ کا مقصد نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر انہیں معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اسکاؤٹنگ کے اصول تنظیم کے تمام اراکین کے رویے اور تحریک کی خصوصیات کو بیان کرتے ہیں ۔ اسکاؤٹس کا طریقہ کار ایک جدید نظام ہے، جو سات اصولوں یعنی قانون اور وعدہ،کام کوکر کے سیکھنا، ٹیم کے نظام، علامتی فریم ورک، نجی ترقی، قدرت اور بالغ لوگوں کی حمایت پر مشتمل ہے جبکہ کمیونٹی سروس بھی لڑکے اور لڑکیوں کی اسکاؤٹنگ تنظیم کا ایک بڑا حصہ ہوتے ہیں۔ اسکاؤٹنگ کے قانون اور حلف نے دنیا بھر میں موجود اسکاؤٹنگ تنظیموں کو یکجا کیا اور ان کی مشترکہ اقدار کو سراہا ہے۔ یہ قانون کام کو اپنے ہاتھ سے کر کے سیکھنے پر زور دیتا ہے۔اسکاؤٹنگ کے طریقہ کار میں غیر رسمی تعلیم کے پروگرام اور عملی سرگرمیوں پر زور دینا جس میں کیمپنگ، پیدل سفر، بیگ پیکنگ اور کھیل وغیرہ شامل ہیں۔
اج اسی ضمن میں مورخہ 11ستمبر 2024 کو گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں کے 15 شاہین سکاؤٹس نے پبی نیشنل فارسٹ پارک کھاریاں میں ہائیکنگ کورس میں حصہ لیا جس کی قیادت اصف قمر (ہائیک لیڈر،سسٹنٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل اسراۓ عالمگیر، سکاؤٹ یونٹ لیڈر تحصیل سرائے عالمگیر )نے کی اور پروگرام کے انتظامات بانی رضا وحید ہیڈ ٹیچر )گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں گروپ سکاؤٹ لیڈر) نے کیے۔
تمام شرکا نے 11 بجے پبی نیشنل فارسٹ پارک سے ہائکنگ شروع کی اور پانچ کلومیٹر کا سفر پیدل سفر طے کیا۔
ہائیک کے دوران مندرجہ ذیل ایکٹیوٹیز کی گئی۔پبی نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا گیا جہاں پر شاہین سکاؤٹس کو مختلف جڑی بوٹیوں پر ہونے والی ریسرچ کے بارے میں بتایا گیا۔صفائی و ستھرائی کے حوالے سے ضروری ہدایات زیر بحث لائی گئی-خصوصا زیادہ تر لوگ مختلف پکنک پوائنٹس پر کھا پی کر گند ادھر ہی پھینک جاتے ہیں، اس بارے میں تفصیلی بحث کی گئی اور عملی طور پر پارک کی صفائی کی گئی۔پانی کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔
*پبی نیشنل پارک اور پارک میں موجود جھیل کا دورہ کیا گیا۔ اور شاہین سکاؤٹس کو مختلف survival Techniques بتائی گی۔آخر میں تمام شاہین سکاؤٹس کے ساتھ غیر رسمی گفتگو جس میں ماہئیے ، ٹپے، پنجابی اور سندھی نغمے پڑھے گئے ، مختلف اشعار ، پہیلیاں اور لطیفوں کا ایکسچینج کیا گیا *تمام شرکا کو سراہا گیا اور داد دی گئی۔
وہی جواں ہیں قبیلے کی انکھ کا تارا
شباب ہو جس کا بے داغ اور ضرب ہو کاری





