سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلا ف آپریشن جاری۔لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن،چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل سرائے عالمگیر رائے منیر احمد کی سربراہی میں پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان میں 1-عمیر صادق ولد محمد صادق قوم۔مغل سکنہ محلہ اسلام پورہ سرائے عالمگیر سے1080گرام ہیروئن اوردوسرےملزم زکریا ہاشمی ولد نصیر ہاشمی قوم ہاشمی قریشی سکنہ جہلم سے 755گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





