جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آزاد امیدوار راجہ علی اعجاز اور ان کے بھائی راجہ سلیمان شفیع پر الیکشن مہم کے دوران حملہ ہوا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آزاد امیدوار راجہ علی اعجاز اور ان کے بھائی راجہ سلیمان شفیع پر الیکشن مہم کے دوران حملہ ہوا۔ اس واقعے میں نعمان اشرف ڈار بھی موجود تھے۔ نامعلوم افراد نے راجہ علی اعجاز اور نعمان اشرف ڈار پر شدید تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ انہیں فوراً الیکشن مہم روکنے کا کہا گیا۔ یہ واقعہ تاجروں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے، لیکن یہ حالات تاجروں کے لیے انتہائی پریشان کن ہیں۔ ایل پی جی انڈسٹری کے تمام تاجروں نے ڈی پی او جہلم سے احتجاج کیا ہے کہ ہمارے امیدوار کو تحفظ دیا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ورنہ اس فضا میں الیکشن لڑنا اور کاروبار کرنا دونوں مشکل ہو جائیں گے۔ پولنگ کی تاریخ 18 ستمبر 2024 مقرر ہے۔





