ستمبر 15, 2026

لاہور ہائی کورٹ کا چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ہٹانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کرتے ہوئے چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کر کے حاضر سروس آرمی افسر کی تقرری کی منظوری دی، نگراں حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے، عدالت حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔لاہور ہائی کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔