نومبر 4, 2026

جہلم: موٹر سائیکل سوار شہری لرنر بنوا کر 42 دن کا انتظار کیے بغیر فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں: ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان


جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )ایڈیشنل ائی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی جانب سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کے لیے احسن اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے اب موٹرسائیکل سوار شہری اپنا لرنر ڈرائیونگ پرمنٹ بنوا کر بغیر کسی انتظار کے فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم نے بتایا کہ شہریوں کو موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے اب 42 دن کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا شہری اس سہولت سے فوری فائدہ اٹھائیں اور اپنے موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانون جرم ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب معاشرے کی تشکیل میں لازم و ملزوم امر