نومبر 3, 2026

جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایشیاء مائی گرانٹ ممالک کی مشترکہ کاروباری تنظیم "مائی گرانٹ انٹپرینس ایسوی ایشن” کا قیام ، پہلے چیرمین پاکستان سے عبدالجبار بیگ منتخب

جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایشیاء مائی گرانٹ ممالک کی مشترکہ کاروباری تنظیم کا قیام جس کانام مائی گرانٹ انٹپرینس ایسوی ایشن ۔پاکستان کے لیے بڑا اعزاز اس کے پہلے چیرمین پاکستان سے منتخب۔سفیر پاکستان نیبل منیر اور ویلفیر اتاشی محمد عادل خان بھی شریک ہوئے.اس تنظیم کے پہلے چیرمین عبدالجبار بیگ منتخب جو کہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔تقریب جنوبی کوریا شہر مسان میں ہوئی جس میں پاکستانی کمیونیٹی کے علاوہ دیگر 14ممالک کے کاروباری حضرات نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ جنوبی کوریا کے صوبہ کنگ نم کے گورنر سٹی مئیر نے لنک کے زریعہ اپنا پیغام دیا۔

کورین کاروباری حضرات کے علاوہ دیگر ممالک کے کاروباری شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی ۔جنوبی کوریا گنگ نم صوبہ بزنس اف کامرس ۔امیگریشن کے آفیسران وکلاء اور دیگر کاروباری کمپنی سے بھی افراد نے بھی شرکت کی ۔اس کے علاوہ 4نائب چیرمین بھی منتخب کیے گئے جن میں سے دو کا تعلق پاکستان سے اور چین منگول سے ہے۔سفیر پاکستان نے میڈیا اور تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان اور پاکستان ایمبیسی ہر قسم کا تعاون مہیا کرے گی ۔اور اس کا پہلا چیرمین منتخب ہونا سے پاکستان کے لیے بڑا اعزا اور قابل فخر بات ہے۔تقریب سے کورین نے بھی اس تنظیم کی افادیت اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہوگی اور کاروباری حضرات کے لیے کوریا میں مقیم درپیش مشکلات کے حل کیا جائے گا۔تقریب سے سفارت خانہ چین کے قونصلیٹ نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا ۔تقریب ایک خوبصورت حال میں منعقد کی گئ ۔اخر میں شرکاء کے لیے کھانے کا بہترین انتظام موجود تھا کھانے کے دوران کاروباری حضرات نے ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کی اور کاروباری آئیڈیا پر گفتگو کی