نومبر 4, 2026

منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی اوپن ڈور پالیسی جاری،سائلین کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی اوپن ڈور پالیسی جاری، ڈپٹی کمشنر نے ڈی سی آفس میں آئے سائلین سے ان کے مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صبح 10 بجے سے 12 بجے تک اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کے مسائل سن کر حل کئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے مطابق میرے دفتر کے دروازے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلے ہیں۔ کسی بھی شخص کو کسی بھی ضلعی محکمہ سے کوئی شکایت ہو تو وہ مجھ سے بلا جھجک آ کر مل سکتا ہے، میرٹ پر اس کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔