جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کا دورہ جہلم سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، گورنمنٹ أف پنجاب ثاقب علی عطیل، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ پنجاب ڈاکٹر سجاد حسین کشفی نے ضلع جہلم کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک نے جہلم کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران سیکرٹری لائیو سٹاک نے سول ویٹرنری ہسپتال سوہاوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک أفس سوہاوہ سول ویٹرنری ہسپتال دینہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک أفس دینہ کا معائنہ کیا اپنے دورے کے دوران سیکرٹری لائیو سٹاک نے او پی ڈی اور حفاظتی ٹیکہ جات کے ریکارڈ کو تفصیلی چیک کیا سیکرٹری صاحب اور ڈی جی صاحبان نے مویشی پال حضرات کو ٹیلی فون کر کے محکمہ لائیو سٹاک جہلم کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے استفسار کیا۔ اور مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں سیکرٹری لائیو سٹاک نے حفاظتی ٹیکہ جات کی کولڈ چین کے حوالے سے تحصیل کی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے مویشی پال بھائیوں کو اعلی پیداواری اوصاف کے حامل جانوروں کے سیمن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جلد اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے، سٹاف کی شدید کمی کے باوجود، مویشی پال بھائیوں کو خدمات کی فراہمی پر سٹاف کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مرتضی ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔





