جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کے ہمراہ ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد اور صحافی حضرات نے شرکت کی ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شکایات سنی اور اسکے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کامقصد عوام الناس کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنا ہے اس ضمن میں میں اور تمام ڈی ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر مسائل سن کر انکو حل کر رہے ہیں جس کا باقاعدہ فیڈ بیک درخواست گذار سے کیا جاتا ہے میرے آفس سمیت تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے دروازے آپکے لیے کھلے ہیں ٹریفک پولیس جہلم میرٹ کی بنیاد پر اپنا کام کر رہی ہے جس کی نگرانی کی جاتی ہے کوئی اہلکار یا ٹاؤٹ آپ سے پیسے طلب کرے تو ایسے عناصر کی نشاندھی کی جائے تاکہ انکو نشان عبرت بنا کر اس لعنت سے نجات حاصل کی جائے






