جہلم (چوہدری سالک پسوال) معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر وسابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی ضلع جہلم ملک انعام الحق نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی ایک کال پر تمام پاکستانی پاک فوج کیساتھ شامل ہوجائیں گے ہم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم پاک فوج کے شہداء کی مقروض ہے پاک فوج پاکستان کے دشمنوں کیساتھ اندورنی اور بیرونی ہر محاز پر لڑ رہی ہے،ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر وسابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی ضلع جہلم ملک انعام الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 23افراد کی شہادت سے دل خون کے آنسوروتا ہے نفرت پھیلانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا،پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں اور حکومت کا ساتھ دیں واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرودں اور ریاست مخالف عناصر کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل ملک دشمن عناصر کی سازش ہے شناختی کارڈ چیک کرکے بے گناہ لوگو ں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تمام شعبہ زندگی کے لوگوں اس دہشتگردی کے خلاف متحدہوکر آواز اٹھائیں بلوچستان حکومت ایسے عناصر کو نشان عبرت بنائیں، ملک انعام الحق مذید کہا کہ سازش کے تحت بلوچستان میں پنجاب کے لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے جوثابت کرتا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جسے عوام ناکام بنائیں گے





