جہلم(چوہدری عابد محمود) ہم پرامن کارروباری لوگ ہیں ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے عوامی مسائل کے حل کیلئے پہلے بھی اگلی صفوں میں تھے آئندہ بھی فرنٹ فٹ پر رہیں گے 28اگست کوضلع جہلم کے تاجر پرامن احتجاج کرتے ہوئے کارروبار بند رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوھدری محمد عارف نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے تاجروں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے شروع کر رکھے ہیں جو کہ تاجروں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے حکومت ظالمانہ ٹیکس فوری واپس لے ایک طرف حکومت بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے دعوے کررہی ہے تو دوسری جانب گزشتہ رات بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 2روپے کے اضافے کااعلان کردیا انہوں نے کہا تاجر اتحاد اس بات کاثبوت ھے کہ ہم عوامی مسائل کے حل کیلیے متحد ہیں جب بھی عوام پر ناجائز ٹیکسز بجلی کے بلوں میں اضافہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سیمت دیگر مسائل کاسامنا کرنا پڑا تو مرکزی انجمن تاجران نے ہمیشہ اپنی عوام کاساتھ دیا انہوں نے کہا کہ مورخہ 28اگست بروز بدھ ضلع جہلم کے تاجر کارروباری سرگرمیاں معطل رکھیں گے اور حکومت کو خاموش پیغام دیا جائے گا کہ ظالمانہ ٹکیسز کو ختم کیاجائے تاکہ عوام اپنے بچوں کو 2وقت کی روٹی مہیا کرسکیں اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران چوھدری محمد عارف صدر صرافہ اینڈ جیولرز راجہ محمد سعید،طارق دول چیرمین صرافہ اینڈ جیولرز شیخ احسان صدر شیخ برادری ضلع جہلم,چوھدری شعیب سٹں ھی طاہر ناصر ڈار راجہ اطہر محمود ندیم اختر بوبی سینئر نائب صدر صرافہ حاجی محمد سعید آئرن مرجنٹ ناہید خان صدر نیابازار سمیت تمام ٹریڈ یونینز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز موجود تھے





