نومبر 5, 2026

راولپنڈی میں پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے دفتر کی افتتاحی تقریب ، مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری کی بطور مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی (نامہ نگار) پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس (رجسٹرڈ )ضلع راولپنڈی کے دفتر کی افتتاحی تقریب مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری کی بطور مہمان خصوصی شرکت، فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا کثیر تعداد میں صحافیوں کی شرکت تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر و بانی پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس ایک وفد کی صورت میں راولپنڈی پہنچے وفد میں مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ عبداللہ خان, تحصیل پھالیہ کے صدر طیب حسین القادری،کلاتھ ایسوسی ایشن پھالیہ کے صدر چوہدری وقار احمد ڈھڈی شامل تھے وفد کے اراکین کا استقبال صدر راولپنڈی افتخار علی بھٹی نے کیا سید حفیظ سبزواری نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر راولپنڈی افتخار علی بھٹی نے کہا کہ پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کو ضلع راولپنڈی میں منظم متحرک اور فعال کیا جائے گا مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے کہا کہ پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کو پاکستان کے علاوہ دو درجن سے زیادہ ممالک میں منظم متحرک اور فعال کر دیا گیا ہے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے افتخار علی بھٹی کو ضلع راولپنڈی کے صدر کا کارڈ پہنایا جبکہ نوجوان صحافی عبداللہ خان کو مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ پاکستان کا کارڈ پیش کیا گیا