جون 9, 2026

سرائے عالمگیر: معظم فاؤنڈیشن ملٹی اسکل ہب سینٹر کی پہلی سالگرہ اور یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد ، کورسز مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد سے بھی نوازا گیا

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) معظم فاؤنڈیشن ملٹی اسکل ہب سینٹر کی پہلی سالگرہ اور یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد، معظم فاؤنڈیشن ملٹی اسکل ہب سینٹر نے اپنی پہلی سالگرہ کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کی تقریب بھی جوش و خروش سے منائی۔ اس موقع پر مختلف کورسز مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد سے نوازا گیا۔تقریب کی صدارت معظم فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ مینیجر، یاسر مختار خان نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں طلباء کو حب الوطنی کے جذبے کو برقرار رکھنے اور ہنر مند بننے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے معظم فاؤنڈیشن کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی، اور تنظیم کی کمیونٹی سروس اور فلاحی کاموں کے عزم کو اجاگر کیا۔حسن مجتبیٰ نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیے، جس کی بدولت تقریب کا انعقاد کامیاب رہا۔ تقریب میں معظم فاؤنڈیشن کے صدر حافظ محمد یوسف، معظم ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کرنل نعیم میاں، اور یوتھ اسمبلی آف ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے صدر عبدالغفور چوہان نے بھی شرکت کی۔ مردان سے آنے والے معظم فاؤنڈیشن کی ٹیم کے ارکان بلال بچہ اور حافظ عمران بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہیں ان کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں اسناد پیش کی گئیں۔ تمام مہمانوں نے طلباء کا حوصلا بڑھایا اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب کا اختتام یوم آزادی کے کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا، جس میں تمام مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ موقع معظم فاؤنڈیشن کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور قوم کی تعمیر کے عزم کا منہ بولتا ثبوت تھا۔