جون 9, 2026

سرائے عالمگیر: 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کے پلیٹ فارم سے گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت شجرکاری تقریب کا انعقاد

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کے پلیٹ فارم سے ،گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت شجرکاری،اپ ڈیٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے آفس کے احاطہ میں شجرکاری کی.پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی معروف ڈاکٹر سماجی شخصیت ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور دیگر سماجی شخصیات نے پودا لگا شجر کاری مہم کو مزید تیز کر دیا.شجرکاری مہم میں پھل دار پودے لگائے گئے، تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی تھی جنوں نے اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر افتتاح کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈدوگر,ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ڈاکٹر عبدالغفور ملک، محترمہ فلک نازسیٹھی ،مسرت سلطان، مصعود الحسن سابقہ DEO ایجوکیشن. چوہدری عاطف الطاف،عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جھلم ، تحصیل دینہ کی ہیومن رائٹس کی صدر خاتون سید، سید ذوالفقار حسین شاہ. محمد علی، اس کے علاوہ تحصیل دار دینہ، سی ای او بلدیہ دینہ. سب نے اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے، جبکہ لاہور اور سعودی عرب سے آئے ھوئے مہمانوں نے بھی سپیشل دینہ میں آکر تقریب میں خصوصی شرکت کی اور پودے لگائے
آخر میں ڈپٹی کمشنر صاحبہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ھے اور ھم ضلع جھلم میں ہزاروں درخت لگا چکیں ھیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ھے