ڈنگہ (نامہ نگار) بیکنانوالہ میں کرنٹ لگنے سے 54 سالہ شخص جاں بحق ، بتایا گیاہے کہ 14 اگست کے روز صبح کے وقت میاں خان ولد غلام محمد سکنہ بیکنانوالہ اپنے گھر کی چھت سے سریا نیچے اتار رہاتھا کہ سریے کی سلاخ چھت سے گذرتی ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں میاں خاں شدید متاثر ہوا اسے فوری طور پر سول ہسپتال ڈنگہ لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا ۔ نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیاگیا۔





