نومبر 4, 2026

جہلم:بجلی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں:سابق صدر پی ڈبلیو ڈی ایمپائز یونین حاجی محمد افضل بلوچ

جہلم(سید مظہرعباس) پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپائز یونین کے سابق صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے بجلی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے عام آدمی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کارروباربھی تباہ و برباد ہو جائیں گے،آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاجا رہا ہے جس کے باعث صارفین اس مشکل سے باہر نہیں نکل سکے۔ وفاقی حکومت نے بجلی کی ایک مرتبہ پھر 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ قیمت بڑھا کر غریب،سفید پوش طبقہ پر ایٹم بم گرا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ٹیلیفونک نومنتخب جہلم پریس کلب کے عہدیداران وممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ جہلم پریس کلب کے نو منتخب صدر، سیکرٹری و عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے عوام کی آوازکو ایوانوں تک پہنچائیں گے۔