جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم کی تحصیل دینہ پٹرولنگ پولیس کی اہم کارروائی،منوں مردہ گوشت برآمد، پٹرولنگ پولیس نے گوجرانوالہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس سے دوران ِناکہ منوں مردہ گوشت برآمد کر لیا، مردہ گوشت راولپنڈی کے ہوٹلوں پر بھیجا جا رہا تھا، اس حوالے سے انسپکٹر غلام علی پٹرولنگ پولیس دینہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا تو گاڑی میں موجود مردہ گوشت برآمد ہوا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم غلام مصطفی پبلک ٹرانسپورٹ میں مردہ گوشت فروخت کرنے کا دھندہ کرتا ہے، پٹرولنگ پولیس چک اکا نے ملزمان کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاذ کردیا ہے۔





