کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار سے) کوٹلہ عرب علی خان تھانہ ککرالی کے گاؤں سندوعہ ماجرا روڈ پر سر شام ڈکیتی کی واردات گاڑی کے ٹائروں کو بریسٹ مار کر پھاڑ دیا گیا اور نقتی لوٹ لی گئی پچھلے دس دنوں میں کافی تعداد میں ڈکیتی کی وارداتیں کی گئی اسی روڈ پر علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر کوئی بھی پٹرولنگ نہیں ہوتی نہ ہی تھانہ ککرالی کی پولیس کبھی دیکھی گئی ہے اور نہ ہی پٹرولنگ پولیس کو دیکھا گیا ہے خدارا یہاں پر موبائل کی گشت ہونی چاہیے تاکہ لوگوں کو تحفظ کا احساس ہو کچھ دن پہلے ائل اور بیلٹ سپلائی کرنے والی گاڑی کو بھی یہاں پر لوٹا گیا اس کے علاوہ درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں مگر ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا





