جہلم دینہ (کرائم رپورٹر+رضوان سیٹھی) جہلم میں ڈیڑھ ماہ قبل اے این ایف کے تین اہلکاروں کو شہید کرنیوالے دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو اسلحہ برآمدگی کے لئے لے کر جایا جارہا تھا کہ ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،،تھانہ دینہ کے نواحی علاقہ متیال میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب،پولیس پارٹی خطرناک ملزمان بلال حیدر اور قاسم علی سے اسلحہ بر آمد کر کے واپس ہوئی تو گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس پارٹی پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزمان کے زیر حراست ساتھی بلال اور قاسم شدید زخمی ہو گئے اس دوران پولیس پارٹی نے مناسب حکمت عملی سے اپنی جانیں بچائیں،جبکہ زیر حراست ملزمان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جانبحق ہو گئے، خطرناک ملزمان کچھ عرصہ قبل اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ اور 3 جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے،ملزمان انتہائی خطرناک اور قبل ازیں سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں تیزی لائی جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پولیس افسران کو ہدایت سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، پولیس پارٹی پر حملہ آور ہونے والے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہریمیں لا کھڑا کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ





