نومبر 3, 2026

اوباما نے صدر بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبرار ہونے کی تعریف کردی

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے صدر بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبرار ہونے کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا صورتحال آگے مزید خراب ہوسکتی ہے۔ادھر برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، یوکرین کے صدر نے کہا کہ بائیڈن نے مشکل مگر ٹھوس فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بالآخر ڈیموکریٹس رہنماؤں، سینیٹرز اور اراکین کانگریس کے دباؤ اور مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ نومبر کے صدارتی انتخا ب میں حصہ لینے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا، اور کاملہ ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کردی۔