سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا ہفتہ وار اجلاس مرکزی دفتر صدر شمعون مرزا کی صدارت میں ہوا.اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا.جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے پچھلے اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی جس کو ایگزیکٹو باڈی نے صدر شمعون مرزا کی صدارت میں متفقہ طور پر توثیق دی.جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے صدر شمعون مرزا کی اجازت سے ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کو شایانِ شان سے منانے اور یوم آزادی کا مطلب پیش کرتے ہوئےمعززین اراکین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر سے قیمتی رائے لینے کے بعدمتفقہ طور پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے صدر شمعون مرزا کا کہنا تھایوم آزادی کو ان شا اللہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا.یوم آزادی منانا ہر محب وطن شہری کا فرض ہے.کسی طور پر بھی تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا اصولوں پر سودے بازی نہیں کرے گا کیونکہ ہم محب وطن ہےمتفقہ طور پر غیر حاضر اراکین کی حاضری اور اراکین کی ماہانہ فیس کی وصولی پر زور دیتے ہوئے تعاون کی اپیل کی گئ.تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا آئندہ اجلاس مرکزی دفتر پنجیڑی پلازہ دن اتوار مورخہ 28 جولائی دن 11بجے شروع ہوگا.





