نومبر 3, 2026

کراچی: کورنگی کنگز نے ANF کراٹے چیمپئین شپ جیت لی

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ایڈونچر کے مشترکہ منصوبے کے تحت کراچی کے مختلف اضلاع میں گزشتہ کئی روز سے جاری ANF اسپورٹس گالا 2024 کے سلسلے میں کراٹے چیمپئین شپ کا انعقاد ماڈل پارک کورنگی نمر 6 کراچی میں کیا گیا،فیسٹیول کے چیف آرگنائزر کلیم اعوان تھے جبکہ کراٹے چیمپئین شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی پاکستان کے صدر شی ہان شہزاد احمد تھے جبکہ اس مکمل کراٹے ایونٹ کو شن بوکو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سینسی عبدالرحمن نے اپنے ساتھی ٹیکنیکل آفیشلز سینسی ناصر احمد، رینشی جاوید علی، سیمپائی محمد نعمان، سیمپائی استشنا ڈینیل، سیمپائی انشال حسین اور ماسٹر راجہ غضنفر کے ہمراہ مل کر کامیابی سے کنڈکٹ کیا، چیمپئین شپ میں مختلف ویٹ کیٹیگری میں گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے کراٹے کے مختلف ایونٹس میں شرکت کی اور ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے جدید رولز پر کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا جن میں کومیتے ایونٹ، انفرادی کاتا ایونٹ اور ٹیم کاتا کے ایونٹ شامل تھے، کراٹے چیمپئین شپ کے اختتام پر مجموعی طور پر کورنگی کنگز کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، کورنگی ٹائیگرز کی ٹیم دوسرے اور کورنگی ایگلز کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی، گرلز کے انفرادی کاتا کے مقابلوں میں نور فاطمہ نے پہلی، انشال کاشان نے دوسری جبکہ اینجل نے تیسری پوزیشن حاصل کی جونیئر بوائز انفرادی کاتا میں محتشم نے پہلی، محمد سعد نے دوسری جبکہ ابشام نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سینئر بوائز انفرادی کاتا ایونٹ میں فواز احمد نے پہلی، ارسلان مسعود نے دوسری جبکہ شاہ فہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گرلز جونیئر کیٹیگری کومیتے کے مقابلوں میں بریرہ فاطمہ نے پہلی، منام نے دوسری اور عمیزہ نے تیسری پوزیشن جبکہ گرلز سینئر کیٹیگری کومیتے میں انشال کاشان نے پہلی، اینجل نے دوسری اور نور فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ بوائز کومیتے مقابلوں کے گروپ اے میں شاہ فہد حسین نے پہلی، محتشم خان نے دوسری اور محمد وثیق نے تیسری پوزیشن، گروپ بی میں ابشام خان عارف نے پہلی، محمد سعد نے دوسری جبکہ محمد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کومیتے کے گروپ سی میں ارسلان مسعود نے پہلی، علی نے دوسری اور فرخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سینئر کومیتے مقابلوں میں نعمان نے پہلی، شاہ میر نے دوسری اور علی انجم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹیم کاتا ایونٹ میں تین تین کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ اے کے ٹیم نے پہلی پوزیشن گروپ سی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن جبکہ گروپ بی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح فل باڈی کنٹیکٹ مقابلوں میں ریفری کے فرائض سینسی سید اشرف علی اور ججز کے فرائض شاہد میاں اور شاہ زاد نے انجام دیئے، ان مقابلوں کے 40 کلو گرام وزن میں ریحان نے پہلی، ازان نے دوسری جبکہ علیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،30 کلوگرام میں عبیرہ نے پہلی، مصطفیٰ نے دوسری اور عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پلس 45 کلوگرام میں محمد ایزان نے پہلی اور معاذ محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کی، بعد ازاں کراٹے مقابلوں کے مہمان خصوصی اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف عباسی اور مشن نارکوٹکس فری پاکستان کے سی ای او عابد علی ایڈووکیٹ نے کامیاب گرلز و بوائز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور آفیشلز کو شیلڈز ایوارڈ کیں۔