نومبر 4, 2026

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت گجرات ویلفیئر فورم کا اجلاس،کینسر ہسپتال کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت گجرات ویلفیئر فورم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صدر ڈاکٹر اعجاز بشیر، سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، امیتاز کوثر، وحیدالدین ٹانڈہ، شیخ آفتاب غنی، خلیل احمد، چوہدری ظفر اقبال، خالد پرویز، محمد ادریس، ڈاکٹر محمد مشتاق وڑائچ، محمد نواز ریحانیہ سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں کینسر ہسپتال کے قیام میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال کے قیام کے کاوش جاری ہے، کینسر ہسپتال جی ٹی روڈ پر 20 کنال اراضی پر کینسر ہسپتال گجرات کی کاروباری برادری اور مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا، کینسر ہسپتال مجموعی طور پر 322 بیڈز پر مشتمل ہوگا ہسپتال میں آرتھوپیڈک کا شعبہ بھی قائم کیا جائے، کیسنر ہسپتال کی عمارت 6 منزلہ ہوگی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مخیر حضرات کینسر ہسپتال کے قیام کے لیے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں تاکہ جلد از جلد اس منصوبہ کو مکمل کیا جاسکے، کیسز ہسپتال کے قیام سے گجرات اور اردگرد اضلاع کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔