گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ حاملہ خواتین کو ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر انکم نشوونما پروگرام کے تحت فوڈ سپلیمنٹس اور نقد رقم فراہم کی جارہی ہے، ضلع میں 2280 خواتین کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں بے نظیر نشو و نما پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈی سی آئی آر ایم سی ایچ ڈاکٹر اعتزاز، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر عثمان، ڈاکٹر وحید، ڈاکٹر شفیق،ریجنل پروگرام کوارڈنیٹر ملک اقبال،ڈسٹرکٹ پروگرام کوارڈنیٹر مس قدسیہ سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین رجسٹریشن کی اہل ہیں، رجسٹرڈ خواتین کو ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت فوڈ سپلیمنٹس اور رقم فراہم کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عزیر بھٹی شہید ہسپتال، ٹی ایچ کیو لالہ۔موسی، کنجاہ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں رجسٹریشن سینٹر قائم ہیں، بے نظیر نشوونما پروگرام سے مکمل طور مستفید ہونے کے لئے بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کیا جائے، ہر بار بے نظیر نشوونما مرکز پر آنے پر صحت عذا سے متعلق آگاہی سیشن میں شامل ہوں، حاملہ خواتین باقاعدگی سے ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروائیں، پروگرام کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے پر نااہل تصور کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رجسٹرڈ خواتین کسی بھی سینٹر سے فوڈ سپلیمنٹس اور آگاہی حاصل کرسکتی ہیں۔





