نومبر 4, 2026

منڈی بہاؤالدین: ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر کمیٹی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا، ڈی پی او احمد محی الدین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، ضلع میں نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں، سپیشل سی ایم انیشیٹوز، لاء اینڈ آرڈر، صفائی ستھرائی، کے پی آئیز، پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام، محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بہترین سروس ڈیلیوری و سہولیات کی فراہمی، نہروں اور ڈرینج کی صفائی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ضلع کی ترقی و خوشحالی سمیت شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر ناصر اقبال بوسال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی سطح پر اعلی سطحی کوآڈینیشن کمیٹی منڈی بہاوالدین کے ذریعے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اعلیٰ ومعیاری تعلیم فراہم کرنے، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صفائی ستھرائی، سیوریج،صاف پانی کی فراہمی سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں عوامی نمائندے اور متعلقہ ادارے آن بورڈ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کا بنیادی مقصد ضلع میں عوام کی بہتری، فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لانا ہے اور پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو یایہ تکمیل تک پہنچانا اور نئے منصوبوں کے آغاز کے لیے عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق افسران حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں عوامی نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل جن میں خستہ حال روڈز، سیوریج سکیموں سمیت دیگر امور بارے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔