گجرات(ارشد علی سے)بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ ٹیکسز،ناجائز ریڈنگ اورلوڈشیڈنگ کے خلاف بارہ جولائی کواسلام آباد میں دھرنے کے حوالے سے عوام کومتحرک کرنے کے لئے جماعت اسلامی گجرات کے زیراہتمام ضلع بھرمیں مختلف احتجاجی کیمپ لگائے گئے احتجاجی کیمپ کچہری چوک گجرات سٹی،لالہ موسیٰ،کھاریاں،جلالپورجٹاں،ٹانڈہ،دولت نگر،بھاگووال،گلیانہ میں منعقد کیے گئے احتجاجی کیمپوں میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی اورشہریوں میں بارہ جولائی کو اسلام آباد احتجاجی دھرنے کے حوالے سے پمفلٹ،بروشرتقسیم کیے کچہری چوک گجرات شہرکے احتجاجی کیمپس میں امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سیلم نے خصوصی شرکت کی جبکہ راجہ ساجد شریف،ڈاکٹراسحاق، چوہدری افتخارسرور،راجہ نعیم خاور،صفدروڑائچ،حاجی سعید ودیگربھی شریک ہوئے۔





