نومبر 4, 2026

سعودی عرب میں موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

سعودی عرب میں موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار ہوگئی ہے۔سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے مطابق اعضا عطیہ کرنے والے افراد کی خواہش ہے کہ دوسرے مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں، ان کی تکالیف ختم اور انہیں نئی امیدیں مل سکیں۔عرب میڈیا کے مطابق موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے کے خواہاں افراد کی تعداد کے لحاظ سے سعودی دارالحکومت ریاض سرفہرست ہے جہاں تقریباً ایک لاکھ 42 ہزار عطیہ دہندگان ہیں جبکہ مکہ مکرمہ ایک لاکھ 15 ہزار عطیہ دہندگان کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ ڈاکٹر طلال القوفی نے عربم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ کچھ خاندان اپنے کسی رکن کی موت کے بعد اعضا کے عطیہ کی خواہش کو مسترد کردیں گے۔