نومبر 4, 2026

وزارت خارجہ کے تحت گجرات میں اپوسٹائل سنٹر اس ماہ کے آخر یا اگست میں کام شروع کردے گا؛ قمر زمان کائرہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے ڈیرہ کائرہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے کاغذات کی تصدیق کے لیے ’’ اپوسٹائل‘‘ کا نظام شروع کیا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے کاغذات کی تصدیق کروانے میں تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن اس نئے پراسیس سے یقینا ان کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی۔آج سے پاکستان میں تین سنٹر شروع ہوگئے ہیں۔ پہلے صرف اسلام آباد میں ایک تھا لیکن اب کراچی اور لاہور میں بھی سنٹر موجود ہیں۔ میں نے وزارت خارجہ سے گجرات سنٹر کے قیام کے لیے بھی تحرک کیا ہےاور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ اس ماہ کے آخریا اگست کے شروع میں گجرات میں بھی اپوسٹائل کا تصدیق کا عمل شروع ہوجائے گا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ ایک گھمبیر مسئلہ تھا لیکن اس سنٹر کے قیام کے بعد ضلع گجرات سمیت گرد و نواح کے کئی اضلاع کے لوگوں کا یہ مسئلہ انشاءاللہ آسانی سے حل ہوجائے گا۔