جہلم(چوہدری مہربان حسین)جہلم ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حوالاتی کی ملاقات کے لئے آنے والی خاتون سمیت تین افراد سے آئس برآمد، دورانِ تلاشی ملزمان سے شیمپو کی بوتل سے آئس برآمد کرلی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں حوالاتی سے ملاقات کے لئے آنے والے ملزمان جن میں شمائلہ نا در دختر نادر علی محلہ سلیمان پارس، آذان علی ولد عباس علی سکنہ محلہ کریم پورہ، محمد عشر ولد طارق محمود سکنہ محلہ قیصر آباد کی ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے داخلی گیٹ پر تلاشی لی گئی تو ملاقات کے لئے آنے والے ملزمان سے منشیات برآمد کرلی گئی جس پر محمد ثاقب رضا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے تھانہ سول لائن جہلم میں استغاثہ دیکر نامزد ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے۔





