نومبر 5, 2026

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہنے کی ضرورت ہے

جہلم(چوہدری ظفرنور)جہلم ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہنے کی ضرورت ہے ماحول کو نقصان پہنچانے والے عناصر خصوصی درختوں کی کٹائی اور پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات محکمہ ماحولیات کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ کی جانب سے گزشتہ ماہ کے دوران کی گئی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ مارکیٹس میں پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پلاسٹک بیگز ماحول کو تباہ کر رہے ہیں۔