ستمبر 13, 2026

کابینہ کمیٹی نے پاور سیکٹر سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دیدی

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) کابینہ کمیٹی نے پاور سیکٹر سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دیدی.کابینہ کمیٹی نے انٹیلیجنس و قانون نافذ کرنے والے افسران پرمشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی.ناقص کارگردی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو انٹیلیجنس رپورٹ پر برطرف کردیا جائے گا.کابینہ کمیٹی نے آئل ریفائنریز کو مراعات اور اپ گریڈیشن مدت میں اضافے کی منظوری دیدی۔lپیٹرول پر 10 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر ساڑھے 7 کی بجائے 10فیصد ڈیمڈ ڈیوٹی وصول کرنے کی منظوری,ریفائنریز اپ گریڈیشن پر 5 ارب ڈالر خرچ کریں گی جبکہ وصولی عوام سے ہوگی.انٹیلیجنس ایجنسیز کے افسران پر ڈسکو سپورٹ یونٹ رپورٹ جاری کرے گا.پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی منظوری,انٹیلیجنس و قانون نافذ افسران اور ڈسکو ملازمین کو بجلی چوری روکنے اور وصولیوں پر انعام دینے کی منظوری چوری روکنے اور وصولیوں پر 5 تا 10 فیصد رقم بطور انعام ملے گی