نومبر 4, 2026

سیاسی پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے حکومت پاکستان کے فیصلے کیخلاف پاکستان اوورسیز فورم کے زیر اہتمام اوورسیز کنونشن یکم جولائی کو ہوگا: امجد اصغر گجر

ٹورنٹو(بیوورچیف)حکومت پاکستان کی جانب سے بیرونی ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے خلاف پاکستان اوورسیز فورم کے زیر اہتمام اوورسیز کنونشن یکم جولائی بروز سوموار کینیڈا کے شہر مسسی ساگا میں منعقد ہوگا۔کنونشن کا آغاز شام 6بجے مقامی بینکوئٹ ہال میں ہوگا۔نائب صدر پاکستان اوورسیز فورم ٹورنٹو امجد اصغر گجر نے بتایا کہ اوورسیز کنونشن میں مرکزی چیئرمین شاہد رضا رانجھا،وائس چیئرمین غلام مصطفی دیوان اور جنرل سیکرٹری خرم شہزاد رانجھا خصوصی شرکت کرینگے۔کنونشن میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی شریک ہوکر حکومت پاکستان کے اس غیر حقیقی فیصلے کے خلاف احتجاج کرینگے۔کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔