بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بھارت سنسی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نےٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹی ٹوئنٹی کا آخری ورلڈکپ اور آج کا فائنل بھارت کیلئے آخری میچ تھا۔کوہلی کو فائنل کیلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ویرات نے 125 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کی نمائندگی کی ہے اور ایک سنچری اور 38 نصف سنچریوں کی مدد سے 4188 رنز بنائے۔
متعلقہ خبریں





