جہلم(چوہدری ظفرنور) جنگلات کی کمی ماحولیاتی نظام کو تباہ کر رہی ہے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ ممکن ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے آئندہ موسم برسات میں شجر کاری مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات نے موسم برسات میں لگائے جانے والے پودوں اور اس حوالے سے تیاریوں اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ مشترکہ شجر کاری مہم بارے بریفنگ دی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے شجر کاری مہم کو کامیاب تر بنانے کے لیے تمام محکموں کو مشترکہ پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی۔




