جہلم(ملک احتشام نصیر) معروف کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت حاجی جمیل احمد میر نے کہا ہے کہ شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے کرم اور لوئر دیر میں پاکستان فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جانیں ارض پاک پر نچھاور کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے پوری قوم شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کررہی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن جہلم حاجی جمیل احمد میر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے جوان دھرتی ماں کا قرض اتارنے کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں،کرم اور لوئر دیر میں ایک بار پھر قوم کے بیٹوں نے بہادری اور جواں مردی سے اپنا لہو بہا کر ارض وطن کا حق ادا کردیا ہے،پاکستان کا بچہ بچہ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے ہم انکی ماوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے بیٹے شہید ہوئے حاجی جمیل احمد میر نے مذید کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن عزم استحکام کی مکمل حمایت کرتے ہیں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم پاک فوج کے کیساتھ ہیں آپریشن عزم استحکام آخری دہشتگرد ختم ہونے تک جاری رکھا جائے




