جہلم(چوہدری عابد محمود)جہلم فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے بڑے شہروں میں جائیدادوں کے سرکاری نرخوں کا دوبارہ تعین کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، اس مرتبہ سرکاری ریٹ مارکیٹ ویلیو کے قریب تر ہوں گے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق جہلم سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی ریٹس کا مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ تعین ہوگا، ایف بی آر زرائع کے مطابق ریٹس مارکیٹ ویلیو کے 100 فیصد کے قریب تر ہوں گے، پراپرٹی کے نئے ریٹس کے تعین کا عمل جولائی میں شروع کیا جائے گا، نئے جائزے سے ایف بی آر اور مارکیٹ ریٹس کا فرق بہت کم رہ جائے گا۔



