اپریل 19, 2026

پنجاب حکومت کا محکمہ ایکسائز سے متعلقہ معاملات کیلئے پولیس خدمت مراکز پر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

جہلم(عمیراحمدراجہ) پنجاب حکومت نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے شہریوں کی سہولت کے لیے ان کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے محکمہ ایکسائز سے متعلق معاملات حل کرنے کے لیے پولیس خدمت مراکز پر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔معلوم ہواہے کہ آئندہ ہفتے پنجاب پولیس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط ہو جائیں گے جس کے بعد پولیس خدمت مراکز کے ساتھ لنکس کیے جانے والے محکمہ ایکسائز کے کاؤنٹرز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر، رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی اور ای چالانوں کی ادائیگی ان خدمت مراکز پر کرسکیں گے جبکہ خدمت مراکز ای چالان کی وصولی کے بغیر کسی گاڑی یا موٹر سائیکل کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر نہیں کر سکیں گے۔