نومبر 4, 2026

ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں ڈنگہ کو خوبصورت شہر بنانا چاہتے ہیں؛ چوہدری اخلاق احمد رنیاں

ڈنگہ (پ۔ر) سابق چیئر مین ، راہنما مسلم لیگ ق پی پی 34 چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے کہا ہے کہ تاریخی شہر ڈنگہ کو ایک خوبصورت شہر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد دنیاں نے اس ضمن میں کئی منصوبوں پر کام جاری کیا ہوا ہے۔ اس کے لئے حکومت سے خصوصی فنڈز ضرور حاصل کریں گے تاہم مخیر حضرات بھی سامنے آئیں اور اپنے شہر کو خوبصورت بنانے میں ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری اعجاز احمد دنیاں تھانوں اور سرکاری اداروں میں تبادلوں اور تقرریوں کی سیاست پسند نہیں کرتے ۔ ان اداروں کے سربراہوں سے درخواست ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مثبت کردار ادا کریں اوراپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مکمل طور پر ادا کریں۔چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے مزید کہا کہ شہری اپنے مسائل سے ہمیں ضرور آگاہ کریں تا کہ ان کا حل مثبت انداز میں کیا جاسکے۔ مسلم لیگ ق اپنے قائدین کی نگرانی میں ضلع بھر میں بھر پورترقی کا پروگرام بنا چکی ہے ۔ تمام حلقوں میںمساوی ترقیاتی کام ہوں گے تا ہم تعلیم، صحتکے شعبے ہماری ترجیح میں شامل ہیں۔