نومبر 4, 2026

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی تھانہ اے ڈویژن میں کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی تھانہ اے ڈویژن میں کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطا ء باجوہ نے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے تھانہ اے ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

جس میں سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، دیگر پولیس افسران اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی پی او گجرات نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے تمام سائلین کے فرداً فرداً مسائل سنے اور ان مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی خصوصی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا او ر انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔