نومبر 3, 2026

ٹانڈہ پولیس نے معمولی تکرار پر سگے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار کرلیا

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ ٹانڈہ نے معمولی تکرار پر سگے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ بڑیلہ شریف میں ظالم باپ نے اپنے سگے بیٹے غلام زکریہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر سرکل ملک عدنان اور ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ راجہ احسان اللہ پولیس نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کے ذریعے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کئے گئے اور ابتدائی تفتیش کے بعد مقتول کی بیوی فوزیہ تبسم کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سسر (قاتل) اکثر گھر میں لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا جسے مقتول نے منع کیا تو وہ طیش میں آگیا اور فائرنگ کرکے غلام زکریا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ڈ ی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے قاتل کی جلد گرفتاری کے لئے ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے چند گھنٹو ں کے اندر قاتل محمد اسلم ولد نور عالم کو آلہ قتل بندوق 12بور سمیت گرفتار کرلیا۔ جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔