جہلم(چوہدری مہربان حسین) خطرناک ملزمان پولیس حراست سے فرار،چوکی سٹی دینہ کے محرر احسان اللہ اور اے ایس آئی محمد افضال پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ذاکر حسین نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں تھانہ میں موجود ہوں کہ محرر ہیڈ کانسٹیبل نے بتلایا کہ محرر چوکی سٹی دینہ احسان اللہ نے بذریعہ فون نوٹ کروایا ہے کہ مقدمہ نمبر 299 مورخہ 7 مئی 381A/411/24 ت پ تھانہ دینہ میں گرفتار ملزم محمد عدیل رزاق ولد محمد رزاق ساکن قائد اعظم ٹاؤن اور مقدمہ نمبر 383/24، 12 جون بجرم E.A.O-13IIA, 2015 میں گرفتار ملزم مسمی شہروز احمد کیانی ولد صغیر احمد ساکن حال شاندار بیکری والی گلی دینہ کو محمد افضال اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد اللہ کانسٹیبل بغرض پیش کرنے بعدالت مجاز گئے تھے جو ملزمان مذکوران بالا مقدمات متذاکرہ بالا میں جج صاحب نے جوڈیشل کیا جبکہ محمد افضال اے ایس آئی نے ملزم مسمی محمد عدیل رزاق متذاکرہ بالا کا مقدمہ نمبر 286 یکم مئی بجرم 381 ت پ تھانہ دینہ میں 3 یوم ریمانڈ جسمانی حاصل کیاجس کو ہمراہ لا رہے تھے تو دینہ بس اسٹاپ سے ملزم مذکور حراست سے فرار ہو گیاہے، محمد افضال اے ایس آئی، اسد اللہ کانسٹیبل نے غفلت و لاپرواہی برتتے ہوئے ملزم مسمی محمد عدیل کو پولیس حراست سے فرار کروا کر اور محرر چوکی سٹی دینہ نے بمطابق ایس او پیز ملزمان کے ہمراہ ڈیوٹی نہ لگا کر ارتکابِ جرم کیا ہے لہٰذا استغاثہ ہذا برائے اندراج مقدمہ بدست ہمایوں ممتاز ہیڈ کانسٹیبل ارسال ہے جس پر بجرم 223 ت پ، 224 ت پ،155 سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور تفتیش جاری ہے۔





