نومبر 3, 2026

جہلم: سگھرپور کشتی حادثے کے بعد تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل، کشتیاں بحال کر دی گئیں

جہلم(چوہدری ظفرنور)جہلم دریائے جہلم سگھرپور کشتی حادثے میں 6افراد کی اموات کے بعد تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد سگھر پور پتن سے کشتیاں بحال کر دی گئیں۔سگھر پور سے نور پور براستہ دریا آمدو رفت گزشتہ روز شروع کردی گئیں،اس اہم معاملے اور مکینوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چوہدری شاہد عمران مارتھ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سمیت دیگر انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کوپیش آنے والی مشکلات پر نوٹس لیتے ہوئے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کروانے کے بعد اور کشتیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو حفاظتی جیکٹس فراہم کرنے بعد گزشتہ روز دوبارہ سروس کاآغاز کروا دیا ھے، تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر چوھدری شاھد عمران مارتھ کاشکریہ ادا کیا، حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد کشتی سروس کے شروع ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ مکینوں کوسفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔