گجرات( قاری نصیر احمد کلیار) آر پی اوگوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کا دورہ گجرات،ضلع میں امن وامان کی صورتحال اور کرائم کا جائزہ لینے کے لئے تمام افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔گجرات چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کا دورہ کیا۔تھانہ سول لائنز کی انسپکشن،خدمت مرکز اور تحفظ مرکز کا بھی وزٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے گجرات کا اہم دورہ کیا۔ ڈی پی او کمپلیکس پہنچنے پر آر پی او گوجرانوالہ نے ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور زیر تفتیش سنگین مقدمات کی پراگریس کا جائزہ لینے کے لئے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے ہمراہ تمام افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ جس میں تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز ڈی پی او دفترنے شرکت کی۔ڈی پی او گجرات نے آر پی او گوجرانوالہ کو ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کرائم کے متعلق بریف کیا۔ آر پی او گوجرانوالہ نے تمام افسران کی کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا اور کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدائیت کی۔

بعدازاں آر پی او گوجرانوالہ نے ڈ ی پی او گجرات اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔جہاں پر تاجروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی گئی اور ان کے مسائل دریافت کئے گئے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تاجراور بزنس کمیونٹی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔

آر پی او گو جرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے ڈی پی او گجرات کے ہمراہ تھانہ سول لائنز کی انسپکشن کی۔ جس میں تھانہ کا ریکارڈ،صفائی وستھرائی، حوالات اور اسلحہ و ایمونیشن کو چیک کیا۔ بعد ازاں انہوں نے سیف سٹی،خدمت مرکزاور تحفظ مرکز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے شہریوں سے انکے مسائل دریافت کئے اور عملہ کے متعلق فیڈ بیک بھی لیا۔







