نومبر 4, 2026

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ میں لگائے گئے کیمپ میں خواتین ذلیل و خوار

پھالیہ (سید حفیظ سبزواری) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کے ذلیل و خوار ہونے کے نئے ریکارڈ بننے لگے، امدادی رقم کے حصول کے لیے خواتین تحصیل پھالیہ کے دور افتادہ علاقوں سے رات 2 بجے سے اپنی مال جان اور عزت و آبرو کو خطرے میں ڈال کر پائیلٹ سکول میں لگائے کیمپ پہنچتی ہیں مگر دن بھر انتظار کرنے کے بعد مایوسی کے عالم میں گھروں کو واپس لوٹ جاتی ہیں، اس سے قبل تحصیل پھالیہ میں موجود ایچ بی ایل بینک کی منظور شدہ ایزی پیسہ فرنچائزڈ بے نظیر انکم سپورٹ کی صارفین خواتین کو موثر انداز میں رقوم کی تقسیم کر رہے تھے، مگر گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول پھالیہ میں بنائے گیا کیمپ ناقص حکمت عملی اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے بری طرح ناکام ہو گیا ہے اس حوالے سے جب پائیلٹ سکول میں بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم کے حصول کے لیے آنے والی خواتین سے اس کیمپ کے حوالے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے تحصیل پھالیہ العباس چوک اور لاری اڈا دو مقامات پر لگائے گئے کیمپس ڈیڑھ ماہ قبل پائیلٹ سیکنڈری سکول میں لگنے والے کیمپ سے 50 مرتبہ بہتر انداز میں کام کر رہے تھے اور اگر پروگرام کو چلانے والے حکام بالا پائیلٹ سیکنڈری سکول میں لگنے والے کیمپ کی کارکردگی کا پھالیہ شہر کے اندر قائم دو کیمپس سے موازنہ کریں تو بات روز روشن کی طرح کھل کر سامنے آ جائے گی کہ پائیلٹ سیکنڈری سکول والے کیمپ سے پہلے والے دونوں کیمپ موثر انداز میں کام کر رہے تھے متاثرہ خواتین کا کہنا تھا کہ عید کی آمد آمد ھے اور ہم مجبور اسی امید پر کہ شاید وہ بھی اپنے بچوں کی خوشی کے لیے کوئی بات بن جائے لیکن ہم پائیلٹ سکول میں لگے کیمپ میں سب سے پہلے پہنچنے کے لیے اپنے دور دراز گاوں میں واقع اپنے گھروں سے رات 3 بجے کیمپ کے لیے روانہ ہوتی ہیں اور گھنٹہ ڈیرہ کی مسافت کر کے جب کیمپ پہنچتی ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ, 200 خواتین کو ٹوکن جاری ہو چکے ہیں صرف انہی کو امدادی رقم ملے گی اس کے بعد کیمپ پہنچنے والی دیگر خواتین کو نہ تو اس سے اگلے دن کے لیے ٹوکن جاری کرنے چاہیں۔ تاکہ وہ دوسرے دن آرام کے ساتھ اپنی امدادی رقوم حاصل کر سکیں، لیکن 200 کو ٹوکن جاری ہونے کے بعد دیگر خواتین کو کیمپ سے مایوس لوٹنا پڑتا ہے، متاثرہ خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پائیلٹ سیکنڈری سکول میں لگے کیمپ کو ختم کر کے دوبارہ پھالیہ سٹی میں پہلے سے چلنے والے کیمپس کو بحال کیا جائے تاکہ غریب اور مستحق خاندانوں کی پریشانیوں کو کم کیا جا سکے