اپریل 18, 2026

مریم نواز شریف کے بطور وزیراعلی پنجاب پہلے 100دن، انقلابی ترقی کے لیے نئے دور کا آغاز


تحریر:ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین


پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلی مریم نواز شریف کے عہدہ سنبھالتے.کے بعد 100 دنوں میں متعدد اہم انقلابی اقدامات سامنے آئے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے لیکر جدید صحت کی سہولیات کے منصوبوں تک مریم نواز شریف کی مختلف شعبوں میں جامع ترقی پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ ہر اقدامات معاشی ترقی،عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کیلئے اٹھانے ہیں جو پنجاب کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے انکے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔پنجاب اس حوالے سے خوش قسمت رہا ہے،اسے میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف اور محسن نقوی جیسے اچھے منتظم ملے۔ آج بھی پنجاب کو آدھے سے زیادہ پاکستان ہونے کے باوجود دوسر ے تمام صوبوں کے مقابلے میں انفراسٹرکچر ہی نہیں تعلیم اور صحت سمیت بہت سارے شعبوں میں بہت بہتر سمجھا جاتاہے۔
مریم نواز شریف کی حکومت کے پہلے 100دن کے بارے میں بات کی جائے تو سب سے اہم مہنگائی میں کمی کے لیے حکومت پنجاب کے ٹھوس اقدامات کے تحت 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 1300روپے کمی،سوجی 50کلو تھیلے میں 1700روپے کمی جبکہ بیکری آئٹمز،چکن اور روٹی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی،مہنگائی کی شرح میں 28 سے 11فیصد کی نمایاں کمی ہوئی جس کا اعتراف بین الاقوامی جریدے بھی کر چکے ہیں۔مریم نواز کی زیر قیادت حکومت پنجاب نیاپنے سو دنوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت ہمت کارڈ کا آغاز بھی کیا۔منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں تقریباً 30ہزار افراد کو اگلے تین سال تک ساڑھے 7ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
1۔ 30ارب روپے کاتاریخی رمضان نگہبان پیکج جس کے تحت پہلی بار35 ملین سے زائد مستحق افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا اور لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے اس پیکج میں 6.5ملین ہیمپرز کی تقسیم شامل تھی، جن میں آٹا،چاول،چینی،گھی اور چنے جیسی ضروری اشیاء شامل تھے،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ منڈی بہاوالدین نے گھر گھر جا کر انکی دہلیز پر مفت راشن بیگز پہنچائے،مزید برآں مستحق خاندانوں کی شناخت اور تصدیق میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کی معاونت اہم رہی۔اپنی چھت اپناگھر کے پروگرام کے تحت ایک لاکھ بے گھر مستحق لوگوں کو اپنا گھر دیاجائے گا‘ 50 ہزارگھرانوں کو سولرز سسٹم دینے کی منظوری‘ پنجاب کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کا ٹرائل بنیادوں پر آغاز‘ پنجاب بھر کے لئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح‘ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کا انتظام‘ بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل“ فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح‘ لاہور میں کینسر ہسپتال پر کام کا ِآغاز“ 2500 بی ایچ یو اور 300 آرایچ سی کی اپ گریڈیشن“ سرگودھا کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا جو بارہ ماہ کے قلیل عرصہ میں فنکشنل ہوگا‘ 100 مقامات پر 15 سی پینک بیٹن نصب‘ لاہور میں پہلا میڈیکل سٹی بنے گا۔ پاکستان میں پہلا ورچوئیل وویمن پولیس اسٹیشن‘ فری وائی فائی سروس کا آغاز‘ پراونشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری‘ سیف سٹی اتھارٹی میں کام کرنے والی خواتین کیلئے ورکنگ وویمن ہاسٹل اورخواتین کے لیے ڈے کیئر سینٹر کی منظوری‘ خواتین کیلئے اپ گریڈ ایپ،خواتین کیلئے 15 پر وویمن پولیس آفیسر سے بات کرنیکی سہولت اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو کالنگ کی سہولت‘ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی کل آبادی کا ڈیٹاڈیجیٹل طریقے سے منظم کرنے کا فیصلہ‘ مری کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ اے قائم کرنے کی منظوری‘ ایل ڈی اے پولیس اسٹیشن اور یونیفارمڈ فورس بنانے کافیصلہ‘ 91 حلقوں میں ملٹی پریس سپورٹس گراؤنڈز بنانے کافیصلہ‘ پہلی چیف منسٹراینک گیم کا آغاز‘ پنجاب حکومت کا طلباء کو20 ہزار الیکٹرانک موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز‘ نواز شریف آئی ٹی سٹی کیلئے 10 ارب روپے دینے پر اتفاق‘ جنوبی ایشیاء میں پہلی بار لاہورمیں اے آئی کے ذریعے ٹریفک چالان‘ تمام اضلاع میں سمارٹ ڈسٹرکٹ سیف سٹی پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ‘ فارم ٹو مارکیٹ دوبارہ روڈز کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ‘ سمارٹ ایگریکلچر ذون بنانے کافیصلہ‘ وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کسان پبلک گرین ٹریکٹر سکیم،ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری،ائل سیڈ پروموشن پروگرام،کا اعلان،کاشتکاروں کو 150ارب کے آسان اقساط پر قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،کاشتکاروں کے لیے،سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کی منظوری،نواز شریف کسان کارڈ کی اصولی منظوری دے دی‘ کارٹن گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈی ویسٹ کیلئے سینٹر آف ریسرچ بنانے کافیصلہ‘ محکمہ خوراک میں پرائس کنٹرول کیلئے باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ بنانے کافیصلہ‘ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں میٹرو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ‘ پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے پروگرام کی بحالی‘ لاہور میں 27 الیکٹرک بسز چلانے کا فیصلہ“ پنجاب میں 600 روڈز کی تعمیر و مرمت اور 3 موٹر ویز بنانے کا فیصلہ‘ کاروبار کے فروغ کیلئے پنجاب اکنامک کوریڈور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ،سڑکیں بحال خوشحال پنجاب بجٹ شروع‘ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا فیصلہ‘ پنجاب کے مختلف شہروں میں صاف ستھرا پنجاب ماڈل پائلیٹ پراجیکٹ کی منظوری‘ دیہاتی علاقوں کے لیے ماڈل ویلج پراجیکٹ،سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورسٹ سائیٹ کی میپنگ کرنے کا حکم‘ پنجاب میں بچوں پرریپ اور ظلم کے مقدمات کا تیز ٹرائل کرنے کا فیصلہ‘ پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فی صد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ‘
پروگرام کی انتظامیہ میں کئی اہم شخصیات اور محکمے شامل ہیں جن میں صوبائی محکمہ اطلاعات کی وزیر،چیف سیکرٹری پنجاب،توانائی اور مالیات کے سیکرٹریز وغیرہ شامل ہیں انکی مربوط کوششیں نفاز کو آسان بنانے اور کسی بھی تیکنیکی یا لاجسٹک چیلنجر کو حل کرنے کے لیے اہم ہیں اور ترقی کے اس سفر میں وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری و ساری رہے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے پہلی مرتبہ گڈ گورننس میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کے تحت محکموں کی کارکردگی کو جانچنے اور بہتری کیلئے 30 کارکردگی اعشاریے، رینکنگ کے 300 نمبرز مقرر کردیئے گئے، جس کے تحت ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، صوبائی محکموں کے سربراہان، افسران کو تمام شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی،کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ کا وزیر اعلٰی پنجاب بنیادی کارکردگی اعشاریوں پر ہفتہ وار پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد کر رہے ہیں
ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران پوری طرح متحرک رہیں اور ان مقرر کئے گئے اعشاریوں پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ ناقص کارکردگی پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔