جہلم(عمیراحمدراجہ) اساتذہ کی بہترین تربیت ہی نسلوں کی تربیت کی بنیاد ہے۔ نئے اساتذہ کو نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے تربیتی اکیڈمی کا کردار اہم ہے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے قائد اکیڈمی جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ قائد اکیڈمی پہنچنے پر پرنسپل اکیڈمی اور دیگر افسران نے ڈی سی جہلم کا استقبال کیا اور ان کو قائد اکیڈمی میں جاری تربیتی کورسز بارے جنرل بریفنگ دی۔ جس کے بعد ڈی سی جہلم کو اکیڈمی کلاس رومز، کمپیوٹر لیب، لائبریری اور دیگر حصوں کا دورہ کروایا گیا۔ قائد اکیڈمی انتظامیہ نے ڈی سی جہلم کو اکیڈمی کی ضروریات و مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈی سی نے ضروری اقدامات کی یقین دھانی کرائی۔





