نومبر 4, 2026

جہلم:دیہاتی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں فلاحی اداروں کا بہت اہم کردار ہے:ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم(چوہدری عابد محمود)ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ دیہاتی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں فلاحی اداروں کا بہت اہم کردار ہے جس سے نہ صرف حکومت پر بوجھ کم ہوتا ہے بلکہ عوام کو دہلیز پر بہترین طبی سہولیات بھی میسر آتی ہیں انہوں نے یہ بات تحصیل دینہ میں چک عبد الخالق میں ہلال احمر کی فری ڈسپنسری کا دورہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسپنسری کے نگران اور اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم کو ڈسپنسری کی اہمیت و ضرورت اور وہاں دستیاب سہولتوں بارے آگاہ کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اس سہولت کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی مکمل سرپرستی اور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔