کھاریاں (پریس ریلیز )کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارات صدر گل بخشالوی کیمپ آفس میں ہوا جس میں سینئر صحافی قربان گجر کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈہ کی پورزورالفاظ میں مذمت کی گئی ۔اس موقع پر صدر گل بخشالوی نے کہا صحافت پر انگلی نہ اٹھائی جائے کیونکہ قربان گجر نہ تو مقدمہ کا مدعی ہے نہ ملزم اور نہ ہی اس نے قبضہ کیا ہے ۔جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید وڑائچ نے کہا کہ کھاریاں پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اور کھاریاں کے مسائل کی آواز بلند کی ہے کوئی بھی صحافیوں کو فریق نہ بنائے ورنہ -سر پرست کھاریاں پریس کلب محمد انعام مرزا نے کہا ہم اپنے صحافی بھائیوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں ہمیں مجبور نہ کیا جائے ۔چیرمین انور چوہان نے کہا حقائق کے منافی کوئی بات نہیں ہونی چاہیئے ۔سینئر صحافی احسان الحق نے انتظامیہ اور صحافی پر الزام تراشی کی مذمت کی ۔اجلاس میں عہدداران اور ممبران نے بھر پورشرکت کی جن میں سرپرست محمد انعام مرزا چیرمین چوہدری انور چوہان سنیئر نائب صدر لیاقت علی قادری جنرل سیکرٹری جاوید وڑائچ جوائنٹ سیکرٹری سید اعجاز نقوی رزاق انصاری احسان الحق قربان گجر اعجاز شاہ,عتیق لال اور شاہد بیگ شامل تھے ۔ اس موقع پر قربان گجر نے صدر پریس کلب کو اپنی بے گناہی کے ثبوت پیش کیے ۔اور الزامات کی تردید کی۔





