نومبر 4, 2026

جہلم: انتظامیہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح نا کام

جہلم(چوہدری ظفرنور) انتظامیہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کی پابندی پر عملدرآمد کروانے میں بری طرح نا کام، شہر میں پلاسٹک بیگز میں اشیاء خورد و نوش، سبزیاں اور فروٹ کی پیکنگ جاری۔ محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران غائب، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے با وجود شہر میں ضلعی انتظامیہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کروانے میں ناکام نظر آتی ہے شہر میں دکانوں پر پلاسٹک بیگز سر عام فروخت ہو رہے ہیں جبکہ دکاندار اشیاء خورد و نوش، سبزیاں اور فروٹ وغیرہ پلاسٹک بیگز(شاپر) میں فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت اور اعلیٰ عدالتیں اپنے ہی بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہیں۔انتظامیہ کو چاہیے کہ شاپر بیگز تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔